اردو | हिन्दी | English
110 Views
Politics

راج ناتھ نے لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب کے حالات کا جائزہ لیا

Rajnath-Singh
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 22اپریل(سیدشمیم) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج اروناچل پردیش میں سیلاب کے حالات کا جائزہ لیا جہاں لینڈ سلائڈنگ میں 18لوگ مارے جا چکے ہیں۔سنگھ نے سرحدی شہر توانگ میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد اور چانگلانگ اور کچھ دیگر اضلاع میں سیلاب کے بعد وزیر اعلی کلکھو پل سے بات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔سنگھ نے خطرے کے نشان سے اوپر بہ رہی نوا دیہگ دریا کے سبب بنے سیلاب کے حالات سے نمٹنے کے لئے اروناچل پردیش کو مکمل مرکزی امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ نے نیشنل ڈزاسٹر فورس کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ سے چین کی سرحد سے متصل توانگ کے لینڈ سلائڈنگ متاثر ہ فاملا گاؤں میں راحتی اشیاء لوگوں کو پہنچانے کو کہا۔توانگ میں ابھی تک 14لاشیں نکالی جا چکے ہیں اور لینڈ سلائڈنگ والی جگہ سے ایک زخمی شخص کو بھی نکالا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper