اردو | हिन्दी | English
216 Views
Politics

رام جیٹھ ملانی نے شہاب الدین کا کیس اپنے ہاتھ میں لیا

jeth-mallani
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 22 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور آرجے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی رام جیٹھ ملانی محمد شہاب الدین کا مقدمہ لڑیں گے۔ حکومت بہار اور سیوان کے تاجر چندا بابو نے انہیں پٹنہ ہائی کورٹ سے ملنے والی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس پر کورٹ نے شہاب الدین کو نوٹس جاری کر کے 26 ستمبر تک جواب مانگا ہے۔ شہاب الدین نے اس معاملے کی پیروی کیلئے رام جیٹھ ملانی کو اپنا وکیل بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رام جیٹھ ملانی نے یہ مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ سنیچر کے روز عدالت میں وکالت نامہ داخل کردیں گے۔ معاملے کی سماعت سوموار کوہوگی۔ ادھر رام جیٹھ ملانی تک وکالت نامہ کے کاغذات پہنچنے اور ان سے بات چیت کے بعد شہاب الدین نے جمعرات کو سیوان کورٹ احاطہ میں پہنچ کر اپنے وکیل ابھے کمار راجن سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں دائر عرضی کے سلسلے میں بھی راجن سے صلاح مشورہ کیا۔

About the author

Tariq Hasan