اردو | हिन्दी | English
255 Views
Entertainment

رجنی کانت کی فلم ’کبالی‘کی ہر طرف دھوم

KABALI
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،22 جولائی(پی ایس آئی)اس جمعے رجنی کانت کی فلم آرہی ہے، چھٹی کے ساتھ ساتھ ٹکٹ بھی پکڑو اور عیش کرو، رجنی کی کبالی کا سین ہوا ایسا آن، کہ کمپنیوں نے ریلیز کے دن کردیا آف، بھارت کے میگا اسٹار کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔جاندار ایکشن ،زبردست تھرل اور بھرپور ڈرامہ لئیبھارتی فلم انڈسٹری کا میگا اسٹار ایک بار پھر باکس آفس پر دھمال مچانے آرہا ہے، رجنی کانت کی کبالی ریلیز کو تیار ہے،رجنی کانت کا پاور فل ایکشن دیکھنے کے لیے بیتاب فینز کا انتظار مشکل ہونے لگا۔کبالی نے آنے سے پہلے ہی ایسی تباہی مچائی کہ پورے بھارت کو کبالی بخار چڑھ گیا،ٹکٹس کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگ گئی، چنئی اور بنگلور میں تو رجنی کے متوالوں نے فرائیڈے کو آف ڈے بنا دیا۔کچھ بھارتی کمپنیز نے اپنے اسٹاف کو نہ صرف جمعے کی چھٹی دے دی،بلکہ کبالی کے ٹکٹ بھی فراہم کئے، رجنی کانت کی فلم ریلیز ہوگی تو چھٹی ہوجائے گی پہلے یہ صرف انٹرنیٹ پر چلنے والا مذاق تھا لیکن اب حقیقت بن گیا۔

About the author

Taasir Newspaper