اردو | हिन्दी | English
144 Views
Sports

روم ماسٹرز چمپئن ثانیہ سر فہرست ، بوپنا۔ پیس کی پیشقدمی

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) روم ماسٹرز ٹورنامنٹ میں خواتین ڈبلز خطاب جیتنے والے اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا پیر کو جاری ڈبلیوٹی اے عالمی درجہ بندی میں اپنے سرفہرست مقام پر مضبوطی کے ساتھ بنی ہوئی ہیں جبکہ ریو اولمپکس میں ریکارڈ ساتویں بار ہندستان کی جانب سے اترنے کا خواب دیکھ رہے تجربہ کار لینڈر پیس اور روہن بوپنا کو بھی اے ٹی پی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے ۔ثانیہ نے اپنی جوڑی دار سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس کے ساتھ اتوار کو ہی روم میں خواتین ڈبلز کا خطاب جیتا تھا۔دونوں کھلاڑی 12360 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر بنی ہوئی ہیں۔مرد ڈبلز میں ہندوستانی کھلاڑی بوپنا اے ٹی پی رینکنگ میں دو مقام کے فائدے کے ساتھ 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔وہیں گذشتہ ہفتے چیلنجرز خطاب جیتنے والے لینڈر پیس کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری جاری ہے اور وہ چار مقام کے فائدے کے ساتھ اب 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ریو اولمپکس میں ہندستانی امید سمجھے جا رہے پیس کیلئے رینکنگ میں بہتری کافی اہم ہے ۔وہیں ڈبلز میں دیگر ہندوستانی کھلاڑی مہیش بھوپتی کو بھی تین جگہ کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب 166 ویں پوزیشن پر ہیں۔تاہم مرد سنگلز میں یوکي بھامبری اور ساکیت منیني کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے ۔یوکي 12 مقام گر کر 144 ویں نمبر پر اور ساکیت چھ مقام کے نقصان کے ساتھ 147 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔لیکن راماکمار رامناتھن نے رینکنگ میں 41 مقام کی زبردست چھلانگ لگائی ہے اور وہ 199 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔تجربہ کار ہندستانی کھلاڑی سوم دیو دیوورمن تین مقام اٹھ کر 313 ویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ روم ماسٹرز کے خواتین کے ڈبل مقابلوں میں انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس پر مشتمل جوڑی فاتح رہی انھوں نے گذشتہ اگست میں سنسیناٹی اوپن میں فتح حاصل کی تھی تاہم اس کے بعد انھیں آسٹریلیاور یو ایس اوپن کے علاوہ انڈیانا ویلز میں بھی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper