اردو | हिन्दी | English
241 Views
Politics

رہائش، سڑک کی تعمیر اور پینے کے پانی کا مسئلہ جلد کیا جائے دور: یوگی

yogi
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ، 23 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے غریبوں کو رہائش کے علاوہ سڑک کی تعمیر اور پینے کے پانی کا مسئلہ دور کرنے کے لئے بندیل کھنڈ میں تالاب کی تعمیر اور مرمت کا کام جنگی پیمانے پر کئے جانے کی ہدایت کی۔ مسٹر یوگی نے کل رات یہاں پردھان منتری آواس یوجنا۔گرامین ، مہاتما گاندھی راشٹریہ گرامین روزگار گارنٹي یوجنا (منریگا) ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، راشٹریہ گرامین آجیویکا مشن اور گاؤں میں پینے کے پانی کے پروگرام کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہر گرام پنچایت سطح پر ایک بورڈ لگایا جائے ، جس میں اہم اطلاعات اور گرام پردھان، گرام سیکرٹری، روزگار سیوک کے موبائل نمبر درج رہیں۔ ساتھ ہی، اس میں کرائے جا رہے کاموں کی فہرست اور منصوبوں کی تفصیلات بھی دستیاب رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاک سطح تک اہلکاروں کی بایومیٹرک اٹینڈنس یقینی کی جائے ۔ سڑکوں کو 15 جون سے پہلے گڈھوں سے آزاد کرایا جائے ۔ جہاں پہلے سے ہینڈ پمپ نہیں ہیں، وہاں پر ہینڈپمپ قائم کئے جائیں ۔ پوری ریاست میں کہیں بھی پینے کے پانی کا مسئلہ نہیں آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں تالاب کی تعمیر اور مرمت کا کام جنگی پیمانے پر کیا جائے ۔ اس کے لئے خصوصی منصوبہ بنا کر ہر حال میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ روزگار سیوکوں کو بروقت ادائیگی کئے جانے کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مجموعی طور پر گرام ترقی کے سیکشن کے لیے گرام ترقی کے سیکشن کے ساتھ انضمام کئے جانے کی ہدایت دی۔

About the author

Tariq Hasan