اردو | हिन्दी | English
376 Views
Sports

ریلوے کبڈی مقابلے میں سنٹرل اور مغربی ریلوے کی بڑی جیت

RAILWAY KABADDI
Written by Tariq Hasan

پٹنہ2 ستمبر( پریس ریلیز)ایسٹ سنٹرل ریلوے اسپورٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پٹنہ میں چل رہے 66 واں آل انڈیا ریلوے کبڈی مقابلہ ( مرد) 2016-17 کے دوسرے دن آج 9 میچ کھلے گئے ۔ان میچوں میں سنٹرل ریل ممبئی نے ریل وھیل فیکٹری بنگلورو کو 19 کے مقابلے 25 پوائنٹ سے، مغربی ریلوے ممبئی نے ناتھ ویسٹرن ریلوے جیے پور کو 24 کے مقالے 35 پوائنٹ سے ،ساؤتھ ایسٹر ن ریلوے کو لکاتانے ساؤتھ ایسٹ سینٹرل ریلوے ولاس پو ر کو 22 کے مقابلے 24 پوائنٹ سے، ایسٹر ن ریلوے کولکاتا نے ڈیزل ماڈرنائزیشن ورکشاپ ، پٹیالہ کو 20 کے مقابلے 21 پوائنٹ سے ،ناردرن ریلوے نئی دہلی نے ساؤتھ ویسٹرن ریلوے ہبلی کو 16 کے مقابلے 30 پوائنٹ سے ،ساؤتھ ایسٹرن ریلوے سیکندر آباد نے ریلو ے بورڈ نئی دہلی کو صفر کے مقابلے 2 پوئنٹ سے، ریلو وھیل فیکٹری بنگلورو نے ایسٹرن ریلوے گورکھ پورکو 15 کے مقابلے 21 پوائنٹس سے، ایسٹر ن ریلوے ممبئی نے ایسٹ سنٹرل ریلوے حاجی پور کو 30 کے مقابلے 31 پوائنٹ سے اور ساؤتھ ایسٹر ن ریلوے کو لکاتانے ایسٹر ن ریلوے کو لکاتاکو 22 پوائنٹ کے مقابلے 27 پوائنٹ سے شکست دی ۔

About the author

Tariq Hasan