اردو | हिन्दी | English
144 Views
Sports

ریو میں طلائی تمغہ جیتنا ہے مقصد:حنا

Heena-Sidhu
Written by Taasir Newspaper

ممبئی، 18 مئی (یواین آئی) اسٹار خاتون نشانے باز حنا سندھو نے کہا ہے کہ ان کا مقصد اس سال ہونے والے ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کوخواتین کے زمرے میں پہلی بار سنہری کامیابی دلانا ہے ۔26 سالہ حنا کا یہ دوسرا اولمپک ہوگا۔ اس سے پہلے انہوں نے سال 2010 میں لندن اولمپکس میں حصہ لیا تھا لیکن وہ وہاں کوئی بھی تمغہ حاصل نہیں کر سکی تھیں۔انہوں نے کہا، “مجھے پتہ ہے کہ اولمپک جیسے میگا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام شرکاء پر کافی دباؤ ہوگا لیکن یہ دباؤ تمغہ جیتنے کی توقعات کی وجہ سے آتا ہے اور یہی ہمیں اچھی کارکردگی کی ترغیب بھی دیتا ہے ۔”حنا ریو میں 10 میٹر اور 25 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں حصہ لیں گی۔ اسٹار شوٹر نے کہا، “میں ریو کے لیے سخت محنت کر رہی ہوں اور میری کوشش وہاں اپنا بہترین دینے کی ہوگی۔ میں کافی دباؤ کی وجہ سے گزشتہ اولمپکس میں اچھی کارکردگی نہیں کر پائی تھی لیکن اس بار میں نے دباؤ سے آزاد ہو کر اپنا فطری کھیل انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ “

About the author

Taasir Newspaper