اردو | हिन्दी | English
533 Views
Politics

زبان وتہذیب کے تحفظ کیلئے ہماری حکومت پابند عہد:رگھوور

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper

رانچی 19 جون (معیز الدین خان): وزیرا علیٰ رگھوور داس نے کہا کہ زبان اور تہذیب کو بچائے رکھنے کیلئے ہماری حکومت پابند عہد ہے۔ مانجھی تھانہ میں علاقہ کے لوگ سماجی واقتصادی اور تعلیمی جیسے مختلف مسئلوں پر مثبت چرچہ کرسکیں گے۔ جہاں سے نکلے خیالات آخر کار سنتال پرگنہ علاقہ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے بے حد اہم ثابت ہوں گے۔ مذکورہ باتیں آج وزیراعلیٰ نے دمکا بلاک کے بانس کنالی گاؤں میں مانجھی تھانہ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آدی واسی سماج کے ہمہ جہت فروغ کیلئے پابند عہد ہے۔ سماج کے سب سے آخری صف میں کھڑے فرد تک ترقی کی روشنی پہنچے یہ ہماری حکومت کی اولیت ہے۔مانجھی تھانہ کیلئے زمین عطیہ کرنے والے اور تقریب کی صدارت کرنے والے بانس کنالی گاؤں کے مکھیا پران ہیمبرم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے سبھی لوگوں میں پران ہیمبرم کی طرح ہی جذبہ ہونا چاہئے۔ عوام کے تعاون سے ہی حکومت ترقی کے نشانے کو حاصل کرسکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper