اردو | हिन्दी | English
145 Views
Entertainment

زندگی کو سمجھنے کے لئے تعلیم ضروری ہے : نوازالدین

nawaz
Written by Taasir Newspaper

نوازالدین نے کہا کہ کسی کے ہنر کو تراشنے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا،”تعلیم بہت ضروری ہے ،یہ زندگی کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے اور آپ کے لئے یہ بہت سی چیزوں کو آسان کردیتی ہے ۔اگر آپ ہنر مند ہیں تو بھی اپنی صلاحیت کو نکھارنے کے لئے آپ کو تعلیم کی ضرورت ہے ۔ایسے کئی بچے ہیں جو باصلاحیت ہیں اور جن میں ہنر ہیں لیکن تعلیم ایسی چیز ہے۔ جو ان کے مستقبل کوبہترین شکل دے سکتی ہے اور انہیں دوسروں سے آگے لے جاسکتی ہے ۔نواز حال ہی میں ‘پی اینڈ جی’کمپنی کے کارپوریٹ سوشل رسپونسیبلیٹی(سی ایس آر )کی پہل ”شکشا”کی حمایت کرنے کے لئے یہاں آئے تھے ،جو ”جیو ،سیکھو اور کامیاب ہو”کے خیال کو فروغ دیتا ہے اور اسکولوں کی تعمیر کرنے اور محروم طبقے کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔نواز اس اچھی پہل سے جڑکر خوش ہیں ،کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اس سے متعلق کچھ کرنا چاہتے تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper