اردو | हिन्दी | English
398 Views
Sports

سائنا کوارٹر فائنل میں، باقی ہندستانی کھلاڑی باہر

Saina-Nehwal
Written by Taasir Newspaper

جکارتہ، 02 جون (یو این آئی) دنیا کی آٹھویں نمبر کی کھلاڑی ہندستان کی سائنا نہوال نے اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے یہاں انڈونیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعرات کو خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹورنامنٹ میں آٹھویں سیڈ سائنا نے گھریلو انڈونیشیا کھلاڑی فتریاني فتریاني کو صرف 32 منٹ تک چلے مقابلے میں مسلسل گیم میں 21۔11 ،21۔10 سے شکست دی۔سائنا کی دنیا کی 53 ویں رینکنگ کی کھلاڑی فتریاني کے خلاف یہ کل دوسری فتح ہے ۔سائنا اس سال ایشیائی چیمپئن شپ میں بھی فتریاني کو شکست دے چکی ہیں۔پہلے دور میں فتح کے بعد سائنا نے دوسرے راؤنڈ میں بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انڈونیشیا ئی کھلاڑی کو 15۔7 سے اور پھر 19۔10 سے پیچھے چھوڑا۔دوسرے گیم میں بھی ہندستانی کھلاڑی نے آغاز سے ہی برتری بنا کر رکھی اور مسلسل چار پوائنٹس لے کر 8۔2 سے برتری لی اور یک طرفہ انداز میں 21۔10 سے گیم اور میچ جیت لیا۔آخری آٹھ میں ان کا مقابلہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور روایتی حریف اسپین کی کیرولینا مارین اور جاپان کی اکانے یاماگوچی کے درمیان میچ کی فاتح سے ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper