اردو | हिन्दी | English
162 Views
Bihar News

سال کے آخر تک ہر آبادی میں بجلی پہنچ جائے گی : نتیش

09
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 09 جون (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج نالندہ کے مبارک پور میں کسان جدیو کے ایک روزہ ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت دنوں بعد مجھے اس گاؤں میں آکر کافی خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اور ایم ایل سی کے طور پر لگاتار علاقے کا دورہ کرتے رہتے تھے۔ ہفتے میں دو دن علاقے کے دورے کیلئے وقف تھا۔ مرکز میں وزیر تھے تب بھی چلے آتے تھے۔ اس وقت گھومنے میں کافی تکلیف ہوتی تھی ، راستہ خراب ہوتا تھا لیکن ہم زیادہ پیدل ہی چلتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 10-11 سال بہار کے لوگوں نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے نبھانے میں لگا ہوا ہوں، اب دورہ کرنے کا وقت نہیں مل پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے میرے پرانے ساتھی آئے تھے، مجھے پور مبارک پور آنے کو کہا ، میں نے پوچھا کہ پہلے کوئی کام ہے تو بتادیجئے ، میں نے سبھی جگہ سے جانکاری حاصل کی ہے ، سب سے بات کی ہے ، یہاں کے سبھی سڑک کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ آبپاشی کیلئے بھی پہلے ہی ہدایت دے چکا تھا۔ منریگا سے بھی کافی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ریاست میں کوئی بھی آبادی نہیں بچے گی جہاں بجلی نہیں پہنچادی جائے گی۔ ساتھ ہی اگلے سال کے آخر تک کوئی گھر نہیں بچے گا جہاں بجلی نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ ترقی کیلئے پہلے سے چلائے جارہے سبھی فلاحی منصوبوں کے ساتھ ساتھ 7 عزائم کو اپنایا گیاہے۔ یہ عظیم اتحاد کا مشترکہ پروگرام ہے۔ ان ساتوں پر کام چل رہا ہے۔ انہیں میں سے ایک پروگرام گھر گھر بجلی پہنچانے کا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper