اردو | हिन्दी | English
326 Views
Entertainment

ستمبر کو ریلیز ہو گی۔ یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کر نے کا ہمیشہ افسوس رہے گا : دپیکا

Deepika Padukone
Written by Tariq Hasan

ممبئی،19 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ ادکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کر نے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انہیں یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کرنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔دپیکا نے کہا کہ کاش میں یش چوپڑا کے ساتھ کام کرسکتی ،وہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ان سے کافی قریب تھی۔واضح رہے کہ بولی وڈ کے کامیاب فلم ساز اورہدایت کار یش چوپڑا ڈینگی بخار کے باعث 21 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کو یش چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم جب تک ہے جاں میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی تھی جس سے اداکارہ نے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا۔فلم جب تک ہے جاں یش چوپڑا کی زندگی کی آخری فلم بھی ثابت ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ’پدماوتی‘ میں کام میں مصروف تھیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے تھے۔دپیکا کی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

About the author

Tariq Hasan