اردو | हिन्दी | English
230 Views
Entertainment

سدھارتھ کے ساتھ کوئی ڈیٹ نہیں کر رہی ہیں کیٹرینہ کیف

Katrina-Kaif
Written by Taasir Newspaper

ممبئی 19 مئی (یو این آئی)بالی وڈ اداکار کیٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ سدھارتھ ملہوترا کو ڈیٹ نہیں کر رہی ہیں۔کیٹرینہ ان دنوں سدھارتھ کے ساتھ فلم ”بار بار دیکھو” میں کام کررہی ہیں اور ایسا کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کیٹرینہ اور سدھارتھ زیادہ نزدیک آگئے ہیں لیکن انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بکواس اور مذاق بتایا ہے ۔لوگوں کا خیال ہے کہ کیٹرینہ سے قربت کی وجہ سے ہی سدھارتھ اپنی مبینہ گرل فرینڈ عالیہ بھٹ سے دور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا “سدھارتھ اور میرے قریب آنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی ان خبروں کی کوئی بنیاد ہے ۔مجھے تو یہ خبریں مذاق لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کیٹرینہ اور رنبیر کپور کا بریک اپ ہوگیا ہے لہذا یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ رنبیر سے بریک اپ کے بعد کیٹرینہ سدھارتھ میں دلچسپی تو نہیں دکھارہی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper