اردو | हिन्दी | English
116 Views
Indian

سرحد پر کشیدگی کو لے کر مودی سے ملے جیٹلی

jetly.jpg2
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 2مئی (آسیہ فاطمہ )۔ جموں و کشمیر کے پونچھ میں پاکستان کی جانب سے حملے کے بعد ایل او سی پر کشیدگی بنی ہوئی ہے۔کل ہوئے اس حملے میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے آج وزیر دفاع ارون جیٹلی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ خبروں کے مطابق وزیر اعظم سے ملنے کے لئے جیٹلی خود ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔ جہاں دونوں کے درمیان بھارت اور پاکستان کے تازہ حالات پر چرچاہوئی۔ خبر ہے کہ اس بات چیت کے دوران کئی اعلی افسران بھی وہاں موجود تھے۔ پاکستان کی اس کائرانہ حرکت کے بعد ارون جیٹلی نے کہا تھا ’’ہمارے پڑوسیوں نے کرشنا وادی میں ہمارے دو جوانوں کو مار کر ان کی لاش کے ساتھ بربریت کی۔ یہ ایک غیر انسانی واقعہ ہے، ایسے واقعات جنگ کے دوران بھی نہیں ہوتے۔ امن کے دوران تو یقینی ہی نہیں ہوتی ہیں۔پورے ملک کو فوج پر اعتماد ہے، بھارت حملے کا کرارا جواب دے گا۔ شہیدوں کی شہادت بیکار نہیں جائے گی۔‘‘ دوسری طرف جموں و کشمیر میں جاری بدامنی کے درمیان گورنر این این ووہرا نے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ریاست سے منسلک مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سنگھ اور ووہرا نے 40 منٹ کی میٹنگ میں وادی کے عوام حالات کی اور اس کو کنٹرول کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

About the author

Taasir Newspaper