اردو | हिन्दी | English
522 Views
Politics

سرمایہ کاری کیلئے جھارکھنڈ سب سے اچھی جگہ : رگھوور

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی 4 اگست( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہاہے کہ جھارکھنڈ میں سرمایہ کار ی کاسب سے بہتر ماحول ہے ۔وزیراعلیٰ آج نئی دہلی میں جھارکھنڈ حکومت کے سر مایہ کاری فروغ مہم کاآغاز کر رہے تھے ۔اسی پرو گرام کے دوران جھارکھنڈ حکومت اور مشہور سیمنٹ فیکٹری اے سی سی کے ساتھ سر مایہ کا ری کا معاہدہ ہوا ۔ معاہدہ کے مطابق اے سی سی جھارکھنڈ نے 750 کروڑ رو پئے کاسرمایہ لگائے گی۔ ساتھ ہی مشہور آئی ٹی کمپنی ایچ پی کیساتھ بھی حکومت نے معاہدہ کیاہے ۔ ایچ پی ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹکنالوجی اور ٹریننگ کے شعبہ میں سرمایہ لگائے گی ۔اس موقع پروزیر اعلیٰ نے مشہور صنعت کار جمشید جی ٹاٹاکودیا د کیااور کہاکہ وہ بہت دور اندیش تھے اسی لئے انہوں نے کئی دہائی قبل سرمایہ کاری کیلئے جھارکھنڈ کاانتخاب کیاتھا۔رگھوور داس نے کہاکہ جھارکھنڈ میں نکسلی تشدد کل کی بات ہوگئی ہے اب جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کا گلابی ماحول ہے ۔اور ہم نے سرمایہ کاروں کیلئے ریڈ کارپیٹ بچھا رکھاہے ۔انہو ں نے کہاکہ بڑے اور چھوٹے دو نوں قسم کے کار خانے ریاست کیلئے ضروری ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper