اردو | हिन्दी | English
317 Views
Sports

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی بھارتی وزیر اعظم کو درخواست

tf4
Written by Taasir Newspaper

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماناتھی پالا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ پاکستان، بھارت سیریز کی منظوری دے دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیریز کی بندش سے ناصرف پاکستان مشکل سے دوچار ہے بلکہ بھارت کے نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارت کو بھی اتنا ہی نقصان ہو رہا ہے جتنا پاکستان کو ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کو دبئی یا سری لنکا میں کھیلنے کی منظوری دے دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا مستقبل قریب میں اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ البتہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper