اردو | हिन्दी | English
205 Views
Politics

سشیل مودی کے الزام پر لالو بولے، میرا بیٹا بے داغ ہے

lalu
Written by Tariq Hasan

پٹنہ،16اپریل(آئی این ایس انڈیا): میرا بیٹا بے داغ ہے۔یہ کلین چٹ راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دیا۔ گزشتہ دنوں، بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر سشل کمار مودی نے الزام لگایا تھا کہ تیج پرتاپ یادو نے ایک آٹو شو روم کے لئے زمین خریدی اور اس کے بعد بینک سے قرض لیا لیکن اس بات کا ذکر نہ ہی ان کے انتخابی حلف نامہ میں ہے اور نہ ہی وزراء کی سالانہ پراپرٹی کے نوشتہ میں، اگرچہ اس الزام پر کافی دنوں سے نہ ہی تیج پرتاپ یادو نے کوئی جواب نہیں دیا تھا اور نہ ہی لالو پرساد یادو نے۔اتوار کو تیج پرتاپ یادو کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے مخاطب لالو نے نہ صرف انہیں بے داغ بتایا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ تیج پرتاپ بالکل مذہبی خیالات کا ہے، آرام دہ اور پرسکون ہے، بالکل پھول جیسا لڑکاہے۔سیدھے لڑکے ہیں اور لالو یادو نے دعوی بھی کیا کہ ان لوگوں کو برابر سبق دیتے رہتے ہیں۔اس موقع پر راشٹریہ جنتا دل کے بہار یونٹ کے صدر رام چندرپروی کی طرف سے گیتا تیج پرتاپ کو تحفے میں پیش کیاگیا۔ لالو یادو نے اس پر کہا کہ تیج پرتاپ کرشن بھکت ہیں اور ورنداون، متھرا سب جگہ گئے ہیں، اس کوگیتا میں ان کی دلچسپی کے پیش نظر گیتا کی ایک کاپی ہدیہ دی گئی ہے، اگرچہ لالو یادو نے یہ بھی دعوی کیا کہ اب تیج پرتاپ کرشن کے علاوہ سائیں بابا کی بھی پوجا کرتے ہیں۔ وہیں رابڑی دیوی کا کہنا تھا کہ بہار کی عوام نے نوازا ہے لہذا 2-2 وزارت کا بوجھ آج تیج پرتاپ یادو کو ملا ہے۔لالو یادو کے کلین چٹ کے باوجود ان کے حامی بھی مانتے ہیں کہ جب تک مودی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا سلسلہ وار طریقے سے جواب نہیں دیا جاتا لالو یادو کے کچھ بھی کہنے کا کوئی مطلب نہیں، اگرچہ پارٹی کے ترجمان ابھی سشیل مودی پر ان کی جائیداد کو لے کر حملہ کرتے ہیں لیکن ابھی تک پارٹی کی طرف سے ایسی کوئی معلومات نہیں دی گئی جس سے لگے کہ مودی نے تیج پرتاپ یادو کی طرح اپنی دولت کا انکشاف عوامی طور پر نہیں کیا تھا۔

About the author

Tariq Hasan