اردو | हिन्दी | English
365 Views
Around the World

سعودی عرب میں خام تیل کی برآمدات میں کمی

Saudi-Arab
Written by Taasir Newspaper

دوبئی : سعودی عرب اپریل کے دوران خام تیل کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھرپور پیداوار کے باوجودگزشتہ مارچ میں خام تیل کی برآمدات میں کمی سامنے آئی، اس دوران خام تیل کی پیداوار 7.444 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی جبکہ مارچ کے مہینے میں یہ شرح 7.541 ملین یومیہ تھی۔سعودی عرب اوپیک میں سب سے بڑابرآمد کنندہ ملک ہے اور اندرونی طور پر بھی ملک میں خام تیل کے استعمال میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اپریل میں یہ شرح 290.898 ملین بیرل یومیہ تھی جبکہ مارچ میں یہ شرح 296.659 ملین بیرل ریکارڈ کی گئی تھی اسی طرح ریفائنریز میں تیل صاف کرنے کی شرح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اپریل میں یہ شرح 2.510 ملین بیرل یومیہ تھی جبکہ اس کے برعکس مارچ میں 2.574 ملین یومیہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper