اردو | हिन्दी | English
214 Views
Entertainment

سلمان اپنی دوست کترینہ کی فلم کی تشہیر کیلئے میدان میں

salman-khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی،10 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ کی تشہیر کے لیے میدان میں آگئے۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمارصف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکارہ کی مسلسل 2 فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں تاہم اب ان کی نئی آنے والی فلم کوناکامی سے بچانے کے لیے سلو میاں بھی سامنے آگئے ہیں۔بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے مداحوں سے فلم کترینہ کی نئی آنے والی فلم دیکھنے کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر11 سیکنڈ کی ویڈیو میں سلمان خان نے فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ کا ٹائٹل سانگ ’’کالا چشما‘‘ گایا اور ساتھ میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’فریکے علی‘‘ کاڈائیلاگ بھی بول کر دونوں فلموں کی تشہیر کی۔واضح رہے کہ فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ میں کترینہ کیف اور سدھارت ملہوترا جب کہ فلم ’’فریکے علی‘‘ میں نوازالدین صدیقی اور ارباز خان نے مرکزی کردار ادا کیا اوردونوں فلمیں کل نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

About the author

Tariq Hasan