اردو | हिन्दी | English
137 Views
Entertainment

سلمان خان ایک بار پھر کْشتی کے اکھاڑے میں پہنچ گئے

salman khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی،4 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 10 کا دوسرا پرومو منظرعام پر آیا ہے جس میں وہ ایک بار پھر کشتی کے اکھاڑے میں پہنچ گئے ہیں۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سلوراسکرین کی طرح چھوٹے پردہ اسکرین پر بھی بے انتہا مقبول ہیں اور مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘کی کئی سالوں سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے ر ہے ہیں جب کہ دبنگ خان رئیلٹی شوکے سیزن 10 کی ایک بار پھرمیزبانی کرتے نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے شو کی تشہیری مہم شروع کررکھی ہے جب کہ وہ شو میں ایک بار پھر کشتی کے اکھاڑے میں اترے ہیں۔سلمان خان نے اپنے مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ کے سیزن 10 کی تشہیری مہم کے لیے خلابازکا لباس زیب تن کیا تھا ۔

About the author

Tariq Hasan