اردو | हिन्दी | English
446 Views
Entertainment

’سلمان خان بالی وڈ کے حقیقی سلطان‘

maxresdefault-3
Written by Taasir Newspaper

انڈیا کے سپر سٹار اداکار سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کمائی کے معاملے میں وہ ہی بالی وڈ کے حقیقی سلطان ہیں۔

سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونی والی فلم ’سلطان نے صرف پانچ دنوں میں 180 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے اور اب بھی اس کی کمائی جاری ہے۔

اپنی ریلیز کے چار دن بعد ہی ’سلطان‘ رواں سال کی سب سے بڑی ہٹ بن گئی ہے، اس سے پہلے ہاؤس فل تھری (127 کروڑ) اور ایئر لفٹ (137 کروڑ) سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں تھیں۔

فلمی ناقد جے پرکاش چوكسے کہتے ہیں ’آپ کچھ بھی کہہ لیں، لوگ سلمان خان کو دیکھنے آتے ہیں۔ وہ اس وقت بالی وڈ کے ٹاپ سٹار ہیں۔‘

سلمان خان کی گذشتہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے بھی چار دن میں تقریبا 130 کروڑ کی کمائی کی تھی لیکن اس بار وہ سلطان کے ساتھ اپنےگذشتہ ریکارڈ سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔

فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے۔

’سلطان‘کو ریلیز کرنے والے ادارےیش راج فلمز نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اشارہ دیا کہ اس فلم کا سیکوئل جلد ہی آ سکتا ہے کیونکہ یش راج فلمز کے آدتیہ چوپڑا نے ’سلطان‘ کے ڈائریکٹر علی عباس کو اس فلم کا سیکوئل لکھنے کی ذمہ داری دے دی ہے۔

لیکن علی عباس نے بس اتنا کہہ کر بات کو ٹال دیا، ’ابھی میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا، کہانی کھلی ہوئی ہے اور اس پر مذید کام ہو سکتا ہے۔‘

About the author

Taasir Newspaper