اردو | हिन्दी | English
394 Views
Entertainment

سلمان خان فلم ’سلطان‘ کا 106 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرینگے

salman khan & anushka sharma
Written by Tariq Hasan

سلمان خان فلم ’سلطان‘ کا 106 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرینگے
ممبئی،9 اگست(پی ایس آئی)بولی وڈ کے سلطان سلمان خان یوں تو اپنی جاذب نظر شخصیت اور شاندار اداکاری کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں تاہم اب فلم انڈسٹری پر بھی راج کرنے میں انہوں نے تمام اداکاروں کو مات دے دی ہے۔ جی ہاں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’سلطان‘کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا بلکہ انہیں فلم کے منافع سے 50 فیصد معاوضہ دیا جائے گا جس کے مطابق وہ دو ماہ میں 106کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے جب کہ فلم کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے جاپان، جرمنی اور پولینڈ میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے منافع سے سلو میاں کو مزید رقم بھی دی جائے گی ،اس طرح وہ اس وقت فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ فلم’سلطان‘میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

About the author

Tariq Hasan