اردو | हिन्दी | English
352 Views
Entertainment

سلمان خان نے اکشے کمار کو بالی ووڈ کا سلطان قرار دیا

Salman-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،4 اگست(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خان کی یہ قسمت کہیں یا پھر بہترین اداکاری،جو کردار نبھاتے ہیں، اسی نام اور اسٹائل سے مشہور ہوجاتے ہیں۔حال ہی میں ان کی نئی فلم’سلطان‘ریلیز کی گئی، جس نے باکس آفس دھوم مچادی، اسی لئے ان دنوں سلمان خان کو بالی ووڈ کے سلطآن کا خطاب دیا گیا، تاہم انہوں نے خود کو سلطان سمجھنے کی بجائے یہ خطاب اکشے کمار کو دے دیا۔ان کا کہناتھاکہ بالی ووڈ کے اصل سلطان خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ہیں۔خطاب کے حوالے سے سلومیاں نے کہا کہ بالی ووڈ نگری کے اصل سلطان ان کے دوست اکشے کمار ہیں کیونکہ وہ سال میں 3 سے 4 ہٹ فلمیں دیتے ہیں، اسی لئے یہ خطاب انہیں ہی ملنا چاہیئے۔دوسری جانب جب اکشے کمارنے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان کی جانب سے تعریف سننا بہت اچھالگا لیکن ان کی فلم’سلطان‘نے باکس آفس دھوم مچائی ہے، اس لئے اصل میں بالی ووڈ نگری کے سلطان وہی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper