اردو | हिन्दी | English
114 Views
Politics

سماجوادی پارٹی کے 100 سٹنگ ارکان کا کٹ سکتا ہے ٹکٹ

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ 20 جون (ایجنسی): 2017 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی اپنے کئی موجودہ ارکان اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اس کیلئے حکومت مخالف لہر سے نپٹنے کی کوشش کرے گی۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق پارٹی سے جڑے ایک لیڈر کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی اپنی 100 سیٹنگ ممبران اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ سکتی ہے۔ راجیہ سبھا انتخاب ختم ہونے کے بعد سے ہی اس طرح کے اشارہ مل رہے ہیں۔ کہاجارہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ میں راجیہ انتخاب میں کراس ووٹنگ کو نظر انداز کرنے کیلئے اس معاملے میں اور دیری کی۔ اس کی وجہ تھی کہ اس سے اپر ہاؤس کیلئے پارٹی کے امیدواروں کے امکانات کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ راجیہ سبھا انتخاب میں کراس ووٹنگ کے معاملے میں پارٹی نے چار ارکان کو معطل بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ 403نفری اترپردیش اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے 229 ایم ایل اے ہیں۔ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے خلاف لوگوں کی ناراضگی کم ہے۔ لیکن ارکان اسمبلی کی نااہلی سے لوگوں میں بہت غصہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper