اردو | हिन्दी | English
155 Views
Entertainment

سنجے دت کو57 ویں سالگرہ،اہلیہ نے قیمتی کار تحفے میں دی

Sanjay-Dutt
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،30 جولائی(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شامل سنجے دت کی 57ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔منا بھائی کی سالگرہ ان کے گھر پر منائی گئی جس میں انکی ہمشیرہ ،بہنوئی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔سالگرہ کے موقع پر سنجے دت کی اہلیہ منیاتا نے انہیں ایک قیمتی گاڑی تحفے کے طور پر دی جبکہ اس موقع پر دونوں کی خوشی دیدنی تھی۔اپنے فلمی کیرئیر میں کئی تنازعات کا شکار ہوکر جیلوں کے چکر کاٹنے والے سنجے دت نے بالی ووڈ کو ساجن،واستو،کھل نائیک،مشن کشمیر،جوڑی نمبر ون،کانٹے،منا بھائی ایم بی بی ایس،لگے رہو منا بھائی،شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا، دھمال،اگنی پتھ اور سن آف سردار سمیت بیشمار کامیاب فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ واضح رہے کہ رواں برس سزا میں کمی کے بعد سنجے دت کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اس بار سالگرہ جیل کے باہر منائی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper