اردو | हिन्दी | English
425 Views
Around the World Politics

سوئٹزرلینڈنے کیااین ایس جی میں ہندستان کی حمایت کا وعدہ

PM-Narendra-Modi-Meets-Swiss-President-Johann-Schneider
Written by Taasir Newspaper
مودی کا اگلاپڑاؤ امریکہ، اوبامہ سے ہوگی بات

جنیوا، 6 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سوئٹزرلینڈ کے صدر جوہان شنائیڈر امان کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں لیڈروں نے کالا دھن اور نیوکلیائی سپلائر گروپ میں ہندوستان کی رکنیت کے مسئلے پر بات چیت کی۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ نے ہندوستان کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا ہے ۔ نیوکلیائی سپلائر گروپ کی رکنیت کے معاملے میں انہوں نے کہاکہ “ہم اس مسئلے پر این ایس جی کے تمام ارکان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور سوئٹزرلینڈ اس گروپ کا بہت اہم رکن ہے اور امید ہے کہ اس مسئلے پر ہمیں یقینی طور پر اس کی حمایت حاصل ہوگی”۔ مسٹر نریندر مودی قابل تجدید توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کا امکان ہے ۔ اس سے پہلے مسٹر مودی کل دیر رات قطر سے یہاں پہنچے تھے ۔ مسٹر مودی یہاں ایک تجارتی کانفرنس میں شرکت کرنے کے ساتھ سی ای آر این میں کام کرنے والے ہندوستانی سائنسدانوں سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد امریکہ کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دو طرفہ تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے دونوں ممالک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ سوئٹزرلینڈ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارت 2004 میں 16 لاکھ ڈالر کی تھی، جو 2011 میں 45 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس میں تجارتی توازن سوئٹزرلینڈ کے حق میں ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی پانچ ملکوں کے دورے کے چوتھے مرحلے میں آج امریکہ پہنچیں گے ۔ مسٹر مودی

About the author

Taasir Newspaper