اردو | हिन्दी | English
290 Views
Entertainment

سوناکشی اور ان کے بوائے فرینڈ کے درمیان بریک اپ ہو گیا

article-201612414160451364000
Written by Taasir Newspaper

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی اور ان کے سو کالڈ بوائے فرینڈ بنٹی کے درمیان بریک اپ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنٹی اداکارہ کی ایک فلم کی اسائنمنٹ ہینڈل کر رہے تھے جبکہ فلم فنانسر کا کہنا ہے اس فلم کے لئے سوناکشی نے کافی بھاری فیس مانگی تھی اگرچہ بعد میں انہوں نے کم کر لیا تھا۔ آغاز میں فلم کے لئے دو میل لیڈ رول کے سامنے سوناکشی کو لیا گیا تھا لیکن بعد میں کسی وجہ سے یہ پروجیکٹ ہی بند ہو گیا تھا۔ تاہم سوناکشی اور بنٹی کا بریک اپ ہو گیا ہے اور سوناکشی کے بھائی اب ان کے لئے فلم اسائنمنٹ ہینڈل کرنے کے لئے شخصیت کی تلاش میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنٹی سے بریک اپ کے بعد اب سوناکشی کے زیادہ تر فلم اسائنمنٹ ان کے چھوٹے بھائی ہینڈل کر رہے ہیں۔ تاہم سوناکشی یا پھر بنٹی نے کبھی بھی تعلقات کی بات کو قبول نہیں کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper