اردو | हिन्दी | English
228 Views
Entertainment

سوناکشی کی رول ماڈل دپیکا پڈوکون

386905-378378-sonakshi2
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔31جنوری(ےواین این ) بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “نور” کی شوٹنگ مکمل کرنے میں خاصی مصروف ہیں اوراداکارہ کسی فنکارکی تعریف کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اور اب کی بار جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں دل کھول کر تعریف کر ڈالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکارائیں ایک دوسرے کی تعریفیں اتنی آسانی سے کرنے کی قائل نہیں ہوتی لیکن جب بات آجائے سوناکشی کی تو معاملہ ذرا منفرد ہوجاتا ہے۔ خوربرو اداکارہ سوناکشی سنہا سے جب ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں خوبصورت ترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بلا جھجک اداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام لیا۔اداکارہ کا کہنا تھا دپیکا ایک ایسی اداکارہ ہیں جن میں کوئی عیب نہیں اورجوبہت خوبصورت اوربہترین بھی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan