اردو | हिन्दी | English
263 Views
Entertainment

سونم کو فلم باہوبلی میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی

sonam
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 17 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں سپر ہٹ فلم باہوبلی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ۔سونم کپور نے حال ہی میں نیہا دھوپیا کے آن ایئر شو ”نو فلٹر نیہا” کچھ ایسا کہہ دیا جس نے سب کو چونکا دیا ہے ۔ سونم نے بتایا کہ گزشتہ سال باکس آفس پر دھمال مچانے والی تاریخی فلم ”باہو بلی” کا آفر انہیں ملا تھا۔نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ” نو فلٹر نیہا”میں بات چیت کے دوران جب سونم کو اپنے اسٹائل میں کچھ فلموں سے ریویو کرنے کو کہا گیا تو اس لسٹ میں سب سے پہلے باہو بلی تھی۔ سونم کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی ہے ، لیکن اس کی ا سکرپٹ پڑھی ہے ، کیونکہ انہیں یہ فلم آفر کی گئی تھی۔

About the author

Tariq Hasan