اردو | हिन्दी | English
121 Views
Entertainment

سونم کپور کے بعد انیل کپور بھی فواد خان کی شخصیت کے مداح

SONAM KAPOOR
Written by Tariq Hasan

ممبئی،25 اگست (پی ایس آئی)فواد خان کی بولی وڈ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث ہر کوئی ان کا مداح بنتا جارہا ہے اور اب سونم کپور کے والد انیل کپور بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔غیر ملکی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فواد خان بہت ہی حسین آدمی ہیں، وہ بہت اچھا کام بھی کرتے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بے حد مزا آیا، میری خدا سے دعا ہے کہ وہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں کامیاب ہوں۔واضح رہے کہ فواد خان اور انیل کپور ایک ساتھ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم جگل بندی میں کام کرتے نظر آئیں گے۔جب انیل کپور سے پوچھا گیا کہ انہیں سونم کپور کی کون سی فلمیں سب سے زیادہ پسند ہیں تو انہوں نے خوبصورت اور نیرجا کا نام لیا۔سونم کپور کی فلم خوبصورت فواد خان کی پہلی بولی وڈ فلم تھی، اس حوالے سے انیل کا کہنا تھا کہ یقیناًخوبصورت بھی پاکستان میں کافی ہٹ ہوئی تھی اور یہ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ انیل کپور اس سے قبل بھی اپنے بیانات میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں، انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی فلموں میں کام کی خواہش ظاہر کردی۔

About the author

Tariq Hasan