اردو | हिन्दी | English
90 Views
Politics

سونیا کا بی اے پی ایس کے سربراہ سوامی کے انتقال پر اظہار افسوس

Sonia-Gandhi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ،14اگست(یواین آئی)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ملک اور بیرون ملک میں اکشردھام مندروں کے لئے مشہور بوچاسنواسی اکشر پروشوتم ادارہ یعنی بی اے پی ایس کے سربراہ سوامی مہاراج کے انتقال پر آج اظہار افسوس کیا۔محترمہ گاندھی نے کہا کہ سوامی جی کو انسانیت ،مذہب اور روحانیت کے رہنما کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ان کے انتقال سے ملک کو بڑا نقصان ہواہے اور انہوں نے اپنے پیچھے ایک خوشحال وراثت چھوڑی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوامی جی کے عقیدت مندوں اور پرستاروں کو ہمت اور حوصلہ ملے ۔سوامی مہاراج کاکل شام گجرات کے بوٹاد ضلع کے سارنگ پورمیں انتقال ہوگیا۔وہ 95سال کے تھے اور دنیا بھر میں اس طبقے کے لاکھوں عقیدت مندوں کے رہنما سنت کے طور پر مقبول تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper