اردو | हिन्दी | English
152 Views
Politics

سونیا کے پاس مودی کے کئی راز ہیں:کجریوال

Arvind-Kejriwal
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 8مئی (سیدشمیم) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہاکہ گاندھی خاندان کے پاس وزیر اعظم نریندر مودی کے کچھ راز موجود ہیں اس لئے وہ(مسٹر مودی) کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاتے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے آج اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گاندھی خاندان کے پاس مودی جی کے کچھ راز ہیں۔ اس لئے مودی جی کبھی گاندھی خاندان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاتے ۔وزیر اعلی نے اگستا ویسٹ لینڈ وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودہ گھپلہ کے سلسلے میں کل ہی کہا تھا کہ محترمہ گاندھی اور وزیر اعظم کے درمیان سانٹھ گانٹھ ہے ۔ انہوں نے کانگریس صدر کو گرفتار کرنے کے لئے وزیر اعظم کو چیلنج بھی کیا تھا ۔ عام آدمی پارٹی نے کل محترمہ گاندھی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper