اردو | हिन्दी | English
341 Views
Politics

سونیا گاندھی نے بجلی گرنے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا

Sonia-Gandhi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بہار میں بجلی گرنے کے واقعات میں ہوئے شدید اتلاف جان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔محترمہ گاندھی نے امید ظاہر کی کہ بہار سرکار متاثر افراد کو ضروری راحت دستیاب کرائے گی۔ انہوں نے ریاستی کانگریس کمیٹی اور پارٹی کی دیگر تنظیموں کو متاثرہ خاندانوں کو راحت پہنچانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ بہار میں بارش کے دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں پٹنہ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے سے 56 لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 24 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔

About the author

Taasir Newspaper