اردو | हिन्दी | English
374 Views
Sports

سچن نے پیرالمپک تمغہ جیتنے والوں کو کیا سرفراز

sachin
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 03 اکتوبر (یو این آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے یہاں منعقد ایک تقریب میں ریو پیرالمپک کھیلوں میں تمغے جیت کر ملک کا اعزازبڑھانے والے چاروں تمغہ جیتنے والوں کو سرفراز کیا ۔کرکٹ آئیکن سچن نے کئی معزز شخصیات کی موجودگی میں پیرالمپک کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح کھلاڑی دویندر جھاجھریا، ہائی جمپ میں طلائی جیتنے والے مریپپن تھنگاویلو، شاٹ پٹ میں چاندی جیتنے والی خاتون کھلاڑی دیپا ملک اور ہائی جمپ میں ہی کانسی تمغہ جیتنے والے ورون سنگھ بھاٹی کو نوازا۔ریو اولمپکس میں ہندستانی ٹیم کے خیر سگالی سفیر رہے سچن نے ہر میڈلسٹ کو 15۔15 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے ۔میڈلسٹ کھلاڑیوں کو اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ بھی فراہم کئے گئے ۔سچن نے اس موقع پر کہاکہ پیرالمپک کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔میں دل سے ان تمام کھلاڑیوں کی حمایت کرتا ہوں جو باصلاحیت ہیں اور سخت محنت کر کے کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔مجھے اپنے چمپئن کھلاڑیوں پر فخر ہے ۔

About the author

Tariq Hasan