اردو | हिन्दी | English
344 Views
Entertainment

سڑک سے ریپر بھی اٹھا لاتی تھی: انوشکا شرما

8f060547478c522a18d0405f23a36a74
Written by Tariq Hasan

ممبئی،20مارچ(پی ایس آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک پروگرام میں شرکت کے وقت اپنے بچپن کی ایک عجیب عادت کا ذکرکیا جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت سب حیران ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ٹی وی پروگرام میں اپنی نئی آنے والی فلم ”پھلاری“ (Phillauri) کی پروموشن کے لیے پہنچی، اداکارہ سے جب پروگرام کے دوران بچپن کی عادتوں کا پوچھا گیا توانہوں نے ایک ایسی عادت کا انکشاف کیا جس کے بعد ان کے مداح اوراس پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگ حیران رہ گئے۔اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں انہیں لگتا تھا کہ وہ ایک کباڑیا تھیں کیونکہ وہ بچپن میں چاکلیٹ کے ہرطرح کے ریپر، سکے اور مہروں کو سڑک سے اکٹھا کرتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا جب بھی وہ اسکول سے گھرآتی تھیں تو وہ ان چیزوں کواکٹھا کرکے جمع کرتی تھیں جب کہ کبھی کبھی تو وہ ان ریپرمیں سے بچی ہوئی چاکلیٹ بھی چاٹا کرتی تھیں۔

About the author

Tariq Hasan