اردو | हिन्दी | English
366 Views
Uncategorized

سہسرام میں عدالت کے باہر دھماکہ ، 1 ہلاک

sasaram_1468401696
Written by Taasir Newspaper

سہسرام، 13؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )چارمہینہ کے بعدسہسرام عدالت کااحاطہ ایک بارپھربم دھماکہ سے لرزاٹھا۔موصولہ اطلاع کے مطابق سہسرام کورٹ کے باہرایک موٹرسائیکل میں یہ بم رکھاگیاتھا۔عینی شاہدین کے مطابق اس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔موقع پرسینئرپولیس افسرپہونچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں بھی کورٹ کے باہر ایسا ہی دھماکہ ہوا تھا۔نیوزایجنسی اے این آئی نے خبر دی ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک دیسی ساخت کا بم تھا۔

About the author

Taasir Newspaper