اردو | हिन्दी | English
327 Views
Politics

سیلاب سے نمٹنے میں بھی مرکز سے بہار کو نہیں ملی مدد : لالو

LALU
Written by Tariq Hasan

پٹنہ ،ستمبر (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ سیلاب جیسی آفت کے وقت بھی مرکزی حکومت بہار کی مدد نہیں کر رہی ہے ۔ مسٹر لالو یادو نے یہاں وزیر اعلی نتیش کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سیلاب جیسی آفت کے وقت بھی بہار کو کسی طرح کی مدد نہیں کر رہی ہے ۔ اس سے مرکز کی مودی سرکار کی بری نیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے درمیان راحت رسانی کا کام بہتر طریقے سے کیا جا رہا ہے ۔ آر جے ڈی کے سربراہ نے کہا کہ ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ بہار حکومت کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں افسران و کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سے اسی معاملے پر وہ بات چیت کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ ریاستی حکومت کی پوری توجہ سیلاب متاثرین کو ریلیف پہنچانے پر ہے ۔ مسٹر لالو یادو نے کہا کہ بہار ایک طرف سیلاب تو دوسری طرف بعض علاقوں میں خشک سالی کا سامنا کررہی ہے ۔ کئی اضلاع میں سیلاب سے جہاں تباہی ہوئی ہے وہیں کئی ضلع خشک سالی کی زد میں ہیں۔

About the author

Tariq Hasan