اردو | हिन्दी | English
320 Views
Politics

سیلاب سے نپٹنے کی تیاری،نتیش نے دیا پشتوں کی نگرانی کا حکم

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 22 جون (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے محکمہ آبی وسائل کو پشتوں کے تحفظ کے پختہ انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریاست میں سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر اس سے پیدا ہونے والے خطرے سے نپٹنے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیاہے۔ جائزہ کے دوران وزیراعلیٰ نے پشتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پوری چوکسی برتنے کی ہدایت دی۔ محکمہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا ہے کہ ریاست میں فلڈ فائٹنگ کی پوری تیاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گنڈک ، بوڑھی گنڈک، باگمتی ، کوسی اور ادھوارہ گروپ کی ندیوں سمیت دیگرسبھی ندیوں میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ افسران نے بتایا کہ ابھی حالات پوری طرح قابو میں ہے۔ محکمہ آفات انتظامیہ کی رقم ہر ضلع میں پہنچ چکی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper