اردو | हिन्दी | English
172 Views
Entertainment

شاہ رخ۔آدتیہ نے میرے خواب کو سچ کیا تھا : کرن جوہر

karan
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 17 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور آدتیہ چوپڑا نے ان کے خواب کو سچ کیا تھا۔کرن جوہر نے بطور ڈائریکٹر 1998 میں آئی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے ”سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے اہم کردار اداکیاتھا۔ سلمان خان نے فلم میں مہمان اداکار کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کو ریلیز ہوئے 18 سال پورے ہو گئے ہیں۔ کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان اورآدتیہ چوپڑا نے ان کے خواب کو سچ کرنے میں ان کی مدد کی تھی۔کرن جوہر نے ٹویٹ کیا” فلم’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘کو 18 سال پورے ہوگئے ہیں، یہ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ شاہ رخ اور آدتیہ نے میرے خواب کو سچ کیا تھا۔”قابل ذکر ہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے ”آدتیہ چوپڑا کے پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کی جانب سے ریلیز کی گئی تھی۔

About the author

Tariq Hasan