اردو | हिन्दी | English
122 Views
Entertainment

شاہ رخ خان کی اپنی غلطی پر پریتی زنٹا سے معذرت

SHAHRUKH KHAN
Written by Tariq Hasan

ممبئی،25 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی غلطی کا احساس ہونے پر اداکارہ پریتی زنٹا سے معافی مانگ لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی ماضی کی مشہور فلم ’’دل سے‘‘ کے 18 سال پورے ہونے پر فلم کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اور فلم میں شامل تمام فنکاروں کا نام لیتے ہوئے فلم کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی تاہم وہ ہیروئن پریتی زنٹا کا نام لینا بھول گئے تھے۔ شاہ رخ خان کو بعد میں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ سوشل میڈیا پر فلم کا ایک اور کلپ شیئر کرتے ہوئے پریتی زنٹا سے معافی مانگ لی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان، منیشا کوئرالا اور پریتی زنٹا کی فلم دل سے کو 18 سال پورے ہو گئے ہیں۔منی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل سے لو اسٹوری پر مبنی ہے۔جس کو شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

About the author

Tariq Hasan