اردو | हिन्दी | English
289 Views
Entertainment

شاہ رخ کی دیوداس 3۔ڈی میں بنے گی

shahrukh-khan-1495464597
Written by Tariq Hasan

ممبئی 12 جون (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم دیوداس اب 3 ڈی میں بنائی جائے گی۔بھنسالی نے تقریباً 15 سال پہلے شاہ رخ، ایشوریہ رائے اور مادھوری دکشت کو لے کر سپر ہٹ فلم ‘دیوداس’ بنائی تھی جو اس وقت کی سب سے مہنگی بالی وڈ فلم تھی اور اسے ہندستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی کافی سراہا گیا تھا۔ اس فلم کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر ‘دیوداس’کی ٹیم اس فلم کو 3۔ ڈی فارمیٹ میں ریلیز کررہی ہے اور فلم ‘دیوداس’ کی گزشتہ ریلیز کی تاریخ 12 جولائی کو ہی پردہ سمیں کی زینت بنے گی۔ بھنسالی نے کہا،”جب میں دیوداس کے 3 ۔ ڈی ورژن کو ریلیز کرنے کے لئے پوری طرح رضامند ہوگیا ہوں تب میں چاہتا ہوں فلم کا ہر ایک سین شاندار طریقے سے پیش کیا جائے ۔ مجھے ایسا لگتا ہے اس فلم کے ہر سین کو کافی گہرائی سے شوٹ کیا گیا تھا”۔

About the author

Tariq Hasan