اردو | हिन्दी | English
197 Views
Entertainment

شاہ رخ کی ’رئیس‘ تاخیر کا شکار، وجہ ماہرہ خان؟

sahrukh
Written by Tariq Hasan

ممبئی،اکتوبر(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ طویل عرصے سے میڈیا سرخیوں میں موجود ہے، اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئیں اور اب خبریں ہیں کہ ماہرہ خان اس کی تاخیر کی اہم وجہ ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں پر کافی سنجیدہ ہیں اور فلم میں ماہرہ خان کی موجودگی کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ ماہرہ خان کی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم ہے، تاہم اوڑی حملے کے بعد سے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق ’رئیس‘ کے پروڈیوسرز کو فلم کے بزنس کو لے کر کافی پریشانی کا سامنا ہے۔فلم ’رئیس‘ اگلے سال 26 جنوری کو ریلیز کی جارہی تھی، اداکار ہریتھک روشن کی فلم ’قابل‘ بھی اس ہی تاریخ کو ’رئیس‘ کے مدمقابل پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ’رئیس‘ کی ایک مرتبہ پھر دوسری ریلیز تاریخ سوچی جارہی ہے جس کے حوالے سے شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan