اردو | हिन्दी | English
89 Views
Entertainment

شاہ رخ کے بیٹے کو ابھی ڈیبیو نہیں کروا رہا:کرن جوہر

Karan-Johar
Written by Taasir Newspaper

آریان کو 5 سال تک تعلیم مکمل کرنی ہے، جس کے بعد وہ فیصلہ کریگا وہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں

ممبئی(این این آئی) بولی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے واضح کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اپنی فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل میں ڈیبیو نہیں کروا رہے۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق جب کرن سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ آریان خان کو ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘‘ میں لانچ کر رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ آریان کو اگلے 5 سال تک اپنی تعلیم مکمل کرنی ہے، جس کے بعد وہ فیصلہ کرے گا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔کرن نے مزید کہا کہ ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘‘ کی کاسٹ اور کریو کے اعلان تک سب کو انتظار کرنا چاہیے۔جب کرن سے شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ اگلے ماہ 3 سال کا ہوجائے گا، لہذا میں اسے 20 سال بعد اپنی فلم میں کاسٹ کروں گا، لیکن اس سے پہلے آریان کو فلموں میں متعارف کراؤں گا۔حال ہی میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا آریان پہلے اپنی گریجویشن مکمل کرے گا اور پھراگر وہ چاہے تو بولی وڈ میں کیریئر کا آغاز کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو اگر کوئی بولی وڈ میں لانچ کر سکتا ہے تو وہ صرف میں ہوں۔کرن کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر ہیں اور ان کا رشتہ شاہ رخ کے بعد اب ان کے تینوں بچوں سے بھی بہت خاص ہے۔

About the author

Taasir Newspaper