اردو | हिन्दी | English
245 Views
Entertainment

شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے پر عالیہ ’جذباتی

alia
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۲۲،ستمبر(پی ایس آئی)سلیبرٹیز اور فنکاروں کے مداح عام لوگ تو ہوتے ہی ہیں لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے جب خود کوئی اسٹار کسی دوسرے اسٹار کا بڑا فین ہو اور اس کے سامنے آتے ہی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔کبھی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور، ہولی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹمین سے ‘دفع ہوجاؤ’ جیسا جملہ سنتے ہیں تو کبھی سنی لیون بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی ہوا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ، شاہ رخ خان کے ہمراہ پہلی مرتبہ فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ فی الحال جاری ہے۔ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنی فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کی وجہ سے کافی جذباتی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق 23 سالہ عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران ایک اہم سین کے ڈائیلاگ بھول گئیں، وہ اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خیال سے اتنی جذباتی تھیں کہ انہوں نے رونا شروع کردیا۔اس واقعے کے بعد فلم کا عملہ کافی پریشان ہوگیا تاہم شاہ رخ خان نے وہاں پہنچ کر اداکارہ کو چپ کروایا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں جن میں رشی کپور اور کرینہ کپور خان شامل ہیں۔عالیہ کی آخری ریلیز فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں انہوں نے ایک بہاری مہاجر لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین کی بھرپور داد موصول ہوئی۔

About the author

Tariq Hasan