اردو | हिन्दी | English
233 Views
Entertainment

شاہ رخ کے ساتھ کام کریں گی ایولن شرما

sharma
Written by Tariq Hasan

ممبئی 18 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ ایولن شرما کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہے ۔بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر امتیاز علی ان دنوں فلم ‘دی رنگ’بنا رہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے اہم کردار ہیں۔ اس فلم میں ایک اور اداکارہ کے کام کرنے کی خبر ہے اور یہ اداکارہ ایولن ہو سکتی ہیں۔ایولن شرما نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بڈاپسٹ میں شاہ رخ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہیں پر ‘دی رنگ’ کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔ ایولن نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ فلم میں ہیں یا نہیں، لیکن اس تصویر سے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ وہ بھی فلم میں اداکاری کریں گی۔

About the author

Tariq Hasan