اردو | हिन्दी | English
163 Views
Entertainment

شردھا نے ادتیہ رائے سے تعلق کو بے بنیاد قرار دے دیا

Shraddha-Kapoor
Written by Taasir Newspaper
ممبئی۔17مئی(یو این این ) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی ادکارہ شردھا کپورنے ادتیار رائے کپور سے تعلق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جب کہ دونوں نئی فلم اوکے جانو میں ایک ساتھ جلوہ گر بھی ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم عاشقی ٹو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ادتیارائے کپورکے حوالے سے متضاد خبریں گردش کررہی تھیں اور یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں فلم او کے جانو میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اب شردھا کپور نے فلم میں ادتیا رائے کے ساتھ فلم میں آنے کی تصدیق کردی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے اور ادتیا رائے کپور کے تعلق کے بارے میں خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل اکیلی ہوں جب کہ لوگ ہمیں عاشقی ٹو کے بعد بڑے پردے پر دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اوکے جانو بالکل منفرد فلم ہے جس میں مزاح کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔واضح رہے فلم عاشقی ٹو نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper