اردو | हिन्दी | English
68 Views
Politics

شوکاؤزنوٹس کا جواب 19مئی کو دیا جائے گا: ممتا بنرجی

Mamta-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

شوکاؤزنوٹس کا جواب 19مئی کو دیا جائے گا: ممتا بنرجی
کلکتہ14اپریل(یو این آئی) الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی ریلی میں آسنسول کو ضلع کا درجہ دینے کے اعلان پر شوکاؤز نوٹس ملنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بنگلہ نئے سال کے موقع پر مجھے شوکاؤز نوٹس دیا ہے مگر بنگال کی عوام انہیں 19مئی کو اس کا جواب دے گی۔ چیف الیکشن کمشنرنسیم زیدی نے کلکتہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ انہوں نے آسنسول کو ضلع بنانے کے ساتھ ساتھر دیگراہم اعلانات کیے ہیں۔اس لیے ان کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل کمیشن الیکشن کمیشن کی فل بنچ نے آج ضلع انتطامیہ و دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کی شکایات پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے پاس میرے خلاف شکایات کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ (باقی صفحہ 7 پر)کلکتہ
دورہ کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو ڈرانے اور دھمکانے پر بیر بھوم ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔تاہم انہوں نے کارروائی کی نوعیت بتانے سے انکار کردیا مگر انہوں نے یقین دلایا کہ کمیشن ریاست میں منصفانہ اور آزدانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔تینو ں الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی، اے کے جیوتی اور اوم پرکاش راوت اور ڈپٹی الیکشن کمشنر سندیپ سکسینا اور نے ریاست کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرنے کے علاوہ متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے سیاسی جماعتوں کے صلاح و مشورہ کے بعد کچھ اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper