اردو | हिन्दी | English
243 Views
Politics

شہاب الدین کا بیان بے تکا : شکیل

shakeel
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 11 ستمبر (یواین آئی) بہار میں حکمراں مہاگٹھبندھن کی اتحادی کانگریس نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کے ذریعہ وزیر اعلی نتیش کمار کے سلسلے میں دیئے گئے بیان پر نکتہ چینی کی ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی شکیل احمد خان نے آج محمد شہاب الدین کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان بے تکا اور منفی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار اتحاد میں شامل راشٹریہ جنتا دل، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور کانگریس کے لیڈر ہیں۔ مسٹر خان نے کہا کہ سابق ایم پی شہاب الدین کا بیان سیکولر ازم کے مفاد میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مسٹر کمار کی بہتر حکمرانی میں لوگوں کے درمیان خوف نہیں ہے ۔ حکومت سب کچھ کنٹرول کر سکتی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan