اردو | हिन्दी | English
683 Views
Entertainment

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اور ملکہ حُسن سائرہ بانو کی شادی کی طلائی سالگرہ

sairabanu-dilipkumar759
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Updated 11 Oct 2016

قبول کے مرحلے سے گزرے تھے اور بالی ووڈ میں آج بھی ان کی محبت کی داستان اپنی مثال آپ ہے۔ دلیپ کمار نے اس موقع پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹوئیٹ کے ذریعہ سائرہ بانو کے ساتھ اپنی محبت اور رفاقت کا شاعرانہ اظہارممنونیت ان الفاظ میں کیا ہے کہ’’اللہ رحم والا ہے۔ سائرہ اور ہم رفاقت کے شاندار 50 سال مکمل کر رہے ہیں۔ ہمیں ہزاروں خطوط، پیغامات اور فون کالز موصول ہو رہے ہیں‘‘۔۔۔۔ محبت کا وہ رشتہ جو 50 سال سے زیادہ عرصے سے مستحکم طور پر محیط ہے اس کا میں شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں‘‘۔

انہوں نے ٹوئیٹر پران الفاظ کے ساتھ اپنی کچھ کمیاب اور نایاب تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں کہ ’’آج ہم نے اپنے البم پر نظر ڈالی۔ کچھ نایاب تصاویر آپ کی نذر ہیں‘‘۔ سائرہ بانو سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے دلیپ کمار نے بعض اشعار کا سہارا نہیں لیا، بلکہ نوبل انعام یافتہ گرو دیو رابندرناتھ ٹیگور کا یہ قول بھی نقل کیا ہے کہ: ’وقت گزر رہا ہے، اس احساس کے ساتھ چلو اوربس پیار کرو۔۔۔ میرے محبوب تمہاری بانہوں میں میری پناہ ہے‘‘۔۔۔۔ ’’ تسکین دل محزون ہے تو‘‘۔ ایک دوسرے ٹوئیٹ میں دلیپ کمار کہتے ہیں کہ’’ کہانی کو پھر سے دہراتے ہیں، چلو‘‘۔ اس موقع پر دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے یہ کہتے ہوئے کہ ’’بنت مہتاب ہو گردوں سے اتر آئی ہو۔۔۔‘‘ ٹویٹ کیا ہے کہ ’’دشت تنہائی میں اے جان جہاں لرزاں ہیں، تیری آواز کے سائے تیرے ہونٹوں کے سراب‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper