اردو | हिन्दी | English
474 Views
Entertainment

عالیہ بھٹ ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کالی کلوٹی نظر آئیں گی

عالیہ-بھٹ
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔ 18 اپریل (یو این این) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں گوری چٹی نہیں بلکہ اپنے پرستاروں کو کالی کلوٹی نظر آئیں گی۔ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فلم ’’اڑتا پنجاب ‘‘ میں ان کا کردار اس قسم کا ہے کہ اس سے مماثلت کے لئے ان کو اپنی جلد کا رنگ اصل رنگ سے تین شیڈ گہرا کروانا پڑا اور پوری فلم میں وہ اسی رنگت میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار بہاری لڑکی کا ہے جس کے لئے انہوں نے تلفظ کی ادائیگی کی بھی تربیت حاصل کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper